the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
الٓہ آباد۔ الہ آباد میں محرم کی مجلس کے دوران گڑبڑی پیدا کرنے کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ گڑبڑی کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ وشو ہندو پریشد کا ایک مقامی لیڈر ہے۔ مئوآئما نواسی وشو ہندو پریشد کا یہ لیڈرمحرم کی مجلس کے دوران مسلم خواتین کے پاس آکر بیٹھ گیا اور ان کے ساتھ میبنہ طور پر چھیڑ چھاڑ کرنے لگا۔ مسلم خواتین نے پہلے تو اس پر کچھ زیادہ دھیان نہیں دیا، لیکن جب اس کی شرارت کچھ زیادہ بڑھی تو انہیں شک ہوا۔ پھر مسلم خواتین نے اس کا برقع اتار کر دیکھا۔ یہ دیکھ کر وہ حیران ہو گئیں کہ برقع میں ملبوس یہ



کوئی عورت نہیں بلکہ مرد ہے۔ انہوں نے فوراً اس کی شکایت کی جس پر وہاں موجود افراد نے اس کی جم کر دھنائی کر دی اور پھر اسے پولیس کے حوالہ کر دیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ گڑبڑی کرنے کی نیت سے مسلم خواتین میں چھپ کر بیٹھا تھا۔ ایک رپورٹ کے مطابق، خود کو پوسٹر اور بینرز میں ہندو ابھیشیک یادو لکھنے والا یہ شخص اس سے قبل علاقے میں مبینہ طور پر فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کے الزام میں جیل جا چکا ہے۔ پولیس نے خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے اور مذہبی اجتماع میں رخنہ اندازی کرنے کی پاداش میں اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.